Tuesday, 5 May 2015

گوجرخان میں سرکاری ادویات فروخت کرنے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا



گوجرخان(نامہ نگار) گوجرخان میں سرکاری ادویات فروخت کرنے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وارڈ بوائے پر20قیمتی انجکشن چوری کرکے فروخت کرنے کے الزام میں وارڈ بوائے معطل،میڈیکل سٹور سیل ،ایم ایس کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست،واقعات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گوجرخان میں سرکاری ادویات چوری کر کے فروخت کرنے پر ایم ایس راجہ محمد اختر نے وارڈ بوائے فرید احمد کو معطل کرتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی ہے ،اس سے قبل معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں شامل ڈاکٹر ضمیر حسین بٹ اور ڈاکٹر عامر نے بوارڈ بوائے کو ملزم قرار دیا تھا ،ادھر چوری شدہ ادویات خریدنے والا میڈیکل سٹور بھی سیل کردیا گیا،تاہم ابھی تک مقدمات کا اندراج نہیں ہو سکا ،پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست قانونی رائے کیلئے لیگل برانچ کو بھجوائی گئی ہے ،رائے آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،واضح رہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گوجرخان سمیت تحصیل بھر کے دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں سہولیات اور ادویات کی کمی معمول کی بات ہے ،کتا اور سانپ کاٹے کی ویکسین اکثر نایاب ہوتی ہیں اور متاثرین کو مایوس ہو کر بازاروں سے خرید کر استعمال کرنا پڑتی ہیں جبکہ دیگر قیمتی ادویات سمیت بچوں کے حفاظتی ٹیکوں والی ویکسین کی نایابی بھی معمول بن چکا ہے ،مراکز صحت میں جان بچانے والی ادویات اور ویکسین سمیت بچوں کی ویکسین کی عدم فراہمی سے عوامی حلقوں میں مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ سرکاری مراکز صحت کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے

No comments:

Post a Comment