گوجرخان(نامہ نگار) گوجرخان میں سرکاری ادویات فروخت کرنے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وارڈ بوائے پر20قیمتی انجکشن چوری کرکے فروخت کرنے کے الزام میں وارڈ بوائے معطل،میڈیکل سٹور سیل ،ایم ایس کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست،واقعات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گوجرخان میں سرکاری ادویات چوری کر کے فروخت کرنے پر ایم ایس راجہ محمد اختر نے وارڈ بوائے فرید احمد کو معطل کرتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی ہے ،اس سے قبل معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں شامل ڈاکٹر ضمیر حسین بٹ اور ڈاکٹر عامر نے بوارڈ بوائے کو ملزم قرار دیا تھا ،ادھر چوری شدہ ادویات خریدنے والا میڈیکل سٹور بھی سیل کردیا گیا،تاہم ابھی تک مقدمات کا اندراج نہیں ہو سکا ،پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست قانونی رائے کیلئے لیگل برانچ کو بھجوائی گئی ہے ،رائے آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،واضح رہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گوجرخان سمیت تحصیل بھر کے دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں سہولیات اور ادویات کی کمی معمول کی بات ہے ،کتا اور سانپ کاٹے کی ویکسین اکثر نایاب ہوتی ہیں اور متاثرین کو مایوس ہو کر بازاروں سے خرید کر استعمال کرنا پڑتی ہیں جبکہ دیگر قیمتی ادویات سمیت بچوں کے حفاظتی ٹیکوں والی ویکسین کی نایابی بھی معمول بن چکا ہے ،مراکز صحت میں جان بچانے والی ادویات اور ویکسین سمیت بچوں کی ویکسین کی عدم فراہمی سے عوامی حلقوں میں مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ سرکاری مراکز صحت کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہےGujar khan
Tuesday, 5 May 2015
گوجرخان میں سرکاری ادویات فروخت کرنے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا
گوجرخان(نامہ نگار) گوجرخان میں سرکاری ادویات فروخت کرنے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وارڈ بوائے پر20قیمتی انجکشن چوری کرکے فروخت کرنے کے الزام میں وارڈ بوائے معطل،میڈیکل سٹور سیل ،ایم ایس کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست،واقعات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گوجرخان میں سرکاری ادویات چوری کر کے فروخت کرنے پر ایم ایس راجہ محمد اختر نے وارڈ بوائے فرید احمد کو معطل کرتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی ہے ،اس سے قبل معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں شامل ڈاکٹر ضمیر حسین بٹ اور ڈاکٹر عامر نے بوارڈ بوائے کو ملزم قرار دیا تھا ،ادھر چوری شدہ ادویات خریدنے والا میڈیکل سٹور بھی سیل کردیا گیا،تاہم ابھی تک مقدمات کا اندراج نہیں ہو سکا ،پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست قانونی رائے کیلئے لیگل برانچ کو بھجوائی گئی ہے ،رائے آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،واضح رہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گوجرخان سمیت تحصیل بھر کے دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں سہولیات اور ادویات کی کمی معمول کی بات ہے ،کتا اور سانپ کاٹے کی ویکسین اکثر نایاب ہوتی ہیں اور متاثرین کو مایوس ہو کر بازاروں سے خرید کر استعمال کرنا پڑتی ہیں جبکہ دیگر قیمتی ادویات سمیت بچوں کے حفاظتی ٹیکوں والی ویکسین کی نایابی بھی معمول بن چکا ہے ،مراکز صحت میں جان بچانے والی ادویات اور ویکسین سمیت بچوں کی ویکسین کی عدم فراہمی سے عوامی حلقوں میں مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ سرکاری مراکز صحت کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہےگوجرخان: یو سی ای اور یو ایس ای کا 75 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے: راجہ شوکت عزیز بھٹی
گوجرخان (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پروگرام پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کے تحت یونیورسل پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے سلسلہ میں ایک میٹنگ کا اہتمام گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نازیہ پروین سدھن نے بطور خاص شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او گوجرخان شہنشاہ بابر نے پروجیکٹر پر بریفنگ دی اور یو پی ای اور یو ایس ای پروگرام کے تحت سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کے پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کے تحت ایسے بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے سکولوں میں لایا گیا جو اپنی تعلیم کسی وجہ سے ادھوری چھوڑ چکے تھے، اس اقدام سے سکولوں میں طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا انہوں نے بتایا کہ یو سی ای اور یو ایس ای کا 75 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے اسی ماہ کے اختتام تک مکمل کر لیا جائیگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر نازیہ پروین سدھن نے کہا کہ اساتذہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پرائمری کلاسز اہمیت کی حامل ہیں اگر بچوں کی بنیاد مضبوط ہو گی تو امارت بھی اسی قدر مضبوط ہو گی انہوں نے کہا کہ اساتذہ مستقل مزاجی سے کام لیں اور کٹھن وقت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ بہتر سے بہتر رزلٹ سامنے آئیں پرنسل قاضی وقار نے اپنے خطاب میں حکومت پنجاب کی تعلیم کے میدان میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا
Subscribe to:
Posts (Atom)
